اپوزیشن پارٹی کانگریس کا حکومت پر الزام دلتوں اور پسماندہ طبقات پر مظالم کے لیے قانونی مشاورت کا اعلان
ممبئی۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کانگریس نے آج کہا کہ ریاست کی انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے صدر پارٹی راہول گاندھی کو نوٹس دی گئی ہے اور ان سے دو نابالغ بچوں کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد محروم طبقات سے متعلق اہم مسئلے سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایک ویڈیو فلم جس میں دو نابالغ بچوں کو بے لباز کرتے ہوئے اور مہاراشٹرا کے ضلع جلگائوں میں ایک کسان کے کنویں میں تیراکی کرنے کے مبینہ جرم میں بے لباز کرکے زدوکوب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو فلم گزشتہ ہفتہ وائرل ہوگئی تھی۔ اس کارروائی کا ذمہ دار آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنوں کو قرار دیا گیا تھا۔ راہول گاندھی نے اس واقعہ کے بارے میں اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پسماندہ طبقات کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے ذمہ دار ہیں۔ قانون کے مطابق دونوں نابالغ مظالم کے شکار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ اس واقعہ کی ویڈیو فلم سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہوگئی تھی اور اس کے بعد بھی راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر اس کے بارے میں بیان شائع کیا۔ واقعہ کی جھلکیاں ٹی وی چینلوں پر بھی بتائی گئی تھیں۔ مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چاوان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر کانگریس کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس مہاراشٹرا ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے راہول گاندھی کو روانہ کی گئی ہے۔ یہ صرف ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعہ اہم مسئلہ سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکتی ہے۔ سماج کے محروم طبقات کو نشانہ بنانے کا انہوں نے الزام عائد کیا اور کہا کہ اس مسئلہ کے بارے میں کانگریس قانونی رائے طلب کرے گی تاکہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا تعین کرسکے۔ چاوان نے دعوی کیا کہ چوں کہ بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے اس لیے دلتوں، پسماندہ طبقات اور سماج کے محروم طبقات کے خلاف مظالم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تازہ واقعہ دو کمسن لڑکوں کو بے لباز کرکے زدوکوب کرنے کا ہے جو ضلع جلگائوں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے خاطیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آخر اس میں کیا غلطی ہے۔ انہوں نے ممبئی کے ایک شہری کی داخل کردہ ہدایت کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے امول جادھو کی جانب سے جو حقوق اطفال کمیٹی کے رکن ہیں، کل نوٹس جاری کرنے کے واقعہ کو اصل مسئلہ کی جانب سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ یہ نوٹس راہول گاندھی کو دی گئی تھی جو کانگریس پارٹی کے قومی صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس اصل مسئلہ کی طرف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کمیشن نے دونوں نابالغ لڑکوں سے وضاحت طلب کی ہے کہ بچوں کے ساتھ انصاف قانون 2015ء کے تحت ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ریاستی صدر بی جے پی آشیش شیٹر نے کل راہول گاندھی سے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں نابالغ بچوں کی شناخت ظاہر کریں۔