کوٹہ۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )صدر کانگریس سونیا گاندھی آج ایک روزہ دورہ پر یہاں پہنچیں تاکہ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری میں فصلوں کے نقصان اور مویشیوں کی اموات سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی جاسکے۔ کوٹہ ایر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد سونیا گاندھی سلطان پور پنچایت کے دارابجی گاؤں کیلئے روانہ ہوگئیں جہاں پر کسانوں سے ملاقات کرکے نقصانات کا جائزہ لیں گی۔ ان کے ہمراہ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی گروداس کامت ، سابق چیف منسٹر اشوک گہیلوٹ، صدر پردیش کانگریس سچند پائلٹ اور دیگر قائدین ہیں۔