صدر کانگریس سونیا گاندھی روبہ صحت

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی علاج کے بعد اب بہتر محسوس کررہی ہیں۔ انھیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کی شکایت ہر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا اور وہ ہنوز ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔ صدرنشین بورڈ آف مینجمنٹ مسٹر گنگارام ہاسپٹل ڈاکٹر اجئے سروپ نے بتایا کہ سونیا گاندھی اب بہتر محسوس کررہی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے اور مزید علاج جاری رہے گا۔