کرنول ۔ 3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے گری ہوئی سیاست کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرنول ضلع کے صدر کانگریس بی وی رامیا نے کانگریس پارٹی آفس میں پریس میٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی کو ضلعکرنول کے اندر ایم ایل سی انتخاب جیتنے کیلئے طاقت نہیں ہے پھر بھی تلگودیشم پارٹی اپنے امیدوار کو کھڑا کیا ہے ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کی طرح یہاں پر بھی ووٹ کو نوٹ دے کر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ووٹ کو نوٹ کے معاملہ میں رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر بھی عقل نہیں آئی ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے سوال کیا ضلع کرنول میں آپ کی سیاسیطاقت نہیں ہے پھر کیوں امیدوار کھڑا کیا ہے ۔ یہاں پر بھی سیاسی چال چلنا چاہتے ہیں۔ ایم ایل سی سدھاکر بابو بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے این چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر بنے ہیں آندھراپردیش میں بارش نہیں ہورہی ہے ۔ عوام بھی مانتے ہیں کہ چندرا بابو نائیڈو جب بھی چیف منسٹر بنتے ہیں آندھراپردیش میں بارش نہیں ہوتی اور پسماندہ رائلسیما اور پسماندہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں سابق ضلع پریشد چیرمین وینکٹ سوامی ‘ کانگریس لیڈر سلام صاحب ‘ خلیل احمد ‘ بوپی بابو وغیرہ شامل تھے ۔