کوہیر /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی الیکشن کمشنر کی جانب سے صدر منڈل پرجا پریشد کے انتخاب کیلئے 4 جولائی مقرر کئے جانے کے بعد کوہیر منڈل میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہونچ گئی ہیں ۔ کانگریس پارٹی اپنا صدر بنانے کا دعوی پیش کر رہی ہے ۔ دوسری جانب تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے بھی اپنا دعوی پیش کر رہی ہے ۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کو صدر منڈل پرجا پریشد بنانے کیلئے 9 ایم پی ٹی سی کی ضرورت ہے ۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔ کانگریس پارٹی کے 7 اراکین کامیاب ہوئے ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی کے 4 اراکین ، ٹی آرایس پارٹی 3 ایم پی ٹی سی اور ایم آئی ایم کے دو اراکین کامیاب ہوئے ہیں کسی سیاسی جماعت کو اپنا صدر بنانے کیلئے 9 ایم پی ٹی سی کی تائید حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ کانگریس پارٹی دو کی ضرورت ہے ۔ ٹی آر ایس کو 6 کی ضرورت ہے ۔