سرپور ٹاون /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے سونپیٹ تلگو اور اردو میڈیم اسکولوں کے احاطہ میں 16 جون کے روز تلگو میڈیم ، ہیڈ مسز محترمہ سبا لکشمی کی جانب سے اپنے ذاتی رقم کے ذریعہ تلگو میڈیم اور اردو میڈیم اسکولوں کے بچوں میں مفت کھانا کھانے کے پلیٹس اور گلاس کے علاوہ دیگر اشیاء کی تقسیم رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد سرپنچ سید خیضر حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین ، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین ، منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ستیہ نارائن ، مسلم میناریٹی صدر محمد عاشق حسین ، سعید بن محمد ، سی آرپی پون کمار ، محترمہ دھنا لکشمی ، ایم اے سلیم کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس اجلاس کی کارروائی منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے چلائی ۔ رکن اسمبلی کونیرو نونپا نے کہا کہ تلعیم کے ذریعہ زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس لئے تمام ٹیچرس کو چاہئے کہ محترمہ سبا لکشمی ٹیچرس کے اقدام کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کی خدمت انجام دینے کا مشورہ دیا اور ان کی گذشتہ کئی سالوں سے سرپورٹ اون کے مختلف اسکولوں میں طلباء کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر محترمہ سبا لکشمی ٹیچر کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور 10 ہزار نقد رقم آنے پر انہوں نے تلگو اور اردو میڈیم کے تمام بچوں کو مفت کھانے کیلئے تمام برتن کا انتظام کرتے ہوئے اپنی ایوارڈ والی رقم کے ذریعہ بچوں کو تحفہ دیا ہے ۔ اس موقع پر دوسروں نے بھی مہا لکشمی ٹیچر کی خدمات کی ستائش کی ۔ ایم آر او پربھاکر نے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔