یلاریڈی۔/23جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ ایم ای او کی حیثیت سے مسٹر راما سوامی نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ موصوف لنگم پلی ہائی اسکول صدر مدرس کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں ایم ای او کی زائد ذمہ داری نبھانے کی ضلع محکمہ تعلیمات عہدیدار مسٹر لنگیا نے احکامات جاری کئے۔ اب تک خدمات انجام دینے والی چندراوتی راتھوڑ کی لاپرواہی پر ایم ای او عہدہ سے ہٹانے کے احکام بھی جاری کئے گئے اور ان کی جگہ مسٹر راما سوامی کو ایم ای او لنگم پیٹ کی زائد ذمہ داری سونپی گئی۔