صدر مدرسین کی غیر حاضری پر ایم ای او کی برہمی

یلا ریڈی۔/21جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور پنچایت حدود کے کچنا پیٹ پرائمری اسکول صدر مدرس مسٹر مان سنگھ کو ایم ای او مسٹر گوردھن نے میمو جاری کیا۔ اسکول کی اچانک تنقیح پر صدر مدرس بغیر اطلاع کے اسکول سے غیر حاضر رہے جس پر ایم ای او نے برہمی کا اظہار کیا اور بغیر اجازت غیر حاضر رہنے پر کارروائی کرنے کی بات کہی۔ ایم ای او نے مزید کہا کہ خدمات میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسکول میں حاضر معلمہ سومیا سے انہوں نے اسکول میں طلباء کی تعداد اور ضروری طلاعات حاصل کیں۔ اسکول میں غیر ذمہ داری سے کام کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ تدریسی خدمات کو بہتر بنانے صدر مدرس کی حاضری ضروری ہے۔