صدر فلسطین محمود عباس کی حالت بہتر

یروشلم ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس جنہیں بخار کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے 83 سالہ قائد کی طبعیت اب پہلے سے بہتر بتائی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک عرب قانون ساز نے یہ بات بتائی۔ محمود عباس کو اتوار کے دن بخار پر فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔ قریبی رفیق احمد طیبی نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ عباس کو شاید منگل تک ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔