صدر ضلع کانگریس کے مرتنجیم نظربند

گمھی راؤ پیٹ ۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ کے پروگرام میں خلل اندازی کے پیش نظر پولیس نے احتیاطی طور پر صدر ضلع کانگریس کریم نگر کٹلم مرتنجم کو ایک مکان میں نظربند کردیا گیا ۔ جیسے ہی مرتنجم مستاآباد میں پارٹی کاکرنوں کے اجلاس کے اختتام کے بعد گمھی راؤ پیٹ آرہے تھے سرکل انسپکٹر سرسلہ رنگاگوڑ نے انہیں گمھی راؤ پیٹ جانے سے روک دیا اور وہاں سے انہیں یہ مکان منتقل کرتیہ وئے ندربند کردیا ۔ اس موقع پر مرتنجیم نے سرکل انسپکٹر رنگا گوڑ انہیں مکان میں نظربند کئے جانے پر وضاحت طلب کی ۔ مرتنجم کو اس طرح مکان میں نظربند کئے جانے کے واقعہ کا کانگریسیوں نے سخت نوٹ لیتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مستاآباد میں راستہ روکو مظاہرہ کیا ۔ بعد ازاں صدر ضلع کانگریس کے مرتنجم نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گمبھی راؤ پیٹ انچارج سرپنچ آکاپلی بالیا جو کہ کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ وہ میجر گرام پنچایت کے سرپنچ ہیں اور انہیں بغیر کسی اطلاع کے ماڈل گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے تعمیری کاموں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے لاعلم رکھا گیا ۔ اس موقع پر مرتنجم نے کہا کہ نچلے سطح کے قائدین کے کرتوتوں کی وجہ ریاستی وزیر راما راؤ کی نیک نامی متاثر ہورہی ہے ۔ مرتنجم نے کہا کہ وہ اس واقعہ کی اطلاع ریاستی وزیر کے علم میں لانے کیلئے گمبھی راؤ پیٹ جارہے تھے کہ انہیں پولیس نے زبردستی روک کر نظربند کردیا جو جمہوریت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔