دمشق 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے دارالحکومت کے باہر ایک نایاب دورہ کرتے ہوئے ملک کی 3 سال طویل خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ صدر بشارالاسد بے گھر افراد کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں اور اُن کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ ثنا نے کہا کہ بشارالاسد ادرا میں بے گھر افراد سے ملاقات کررہے ہیں۔