جمعرات , دسمبر 12 2024

صدر جمہوریہ ہند کی آج کریم نگر آمد

کریم نگر /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 22 تاریخ کو ہندوستان کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی کریم نگر کے مضافاتی مقام پریتما میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک پروگرام میں مہمان خصوصی شرکت ہوگی کریم نگر رورل منڈل موضع نگنور کے قریب میڈیکل کالج کے احاطے میں خصوصی ہیلی پیاڈ بنایا گیا ہے ۔ جہاں ہیلی کیاپٹر سے صدر جمہوریہ کی آمد ہوگی ۔ حیدرآباد کے مضافات بولارم سے صبح 9.40 کو روانہ ہوکر 10.40 کو پہونچ جائیں گے ۔ زبردست حفاظتی انتظامات کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر سرفراز احمد اور پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کے ساتھ دیگر حفاظتی فورس بھی بندوبست کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ صدر جمہوریہ کی دیڑھ گھنٹہ تک منعقدہ پروگرام میں شریک رہیں گے ۔ دواخانہ کے احاطے میں نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم کے بشمول سنٹر آف ایکسلنسی مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں میڈیکل کالج میں اپنی تعلیمی قابلیت سے پہچان بنانے والے پانچ طلباء کو راشٹراپتی گولڈ میڈل حوالے کریں گے ۔ پھر مہاراشٹرا گورنر و تلنگانہ ریاستی گورنر کا خطاب کے بعد صدر جمہوریہ خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT