نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 14 ستمبر سے ویتنام کا دورہ کریں گے، جس کے دوران حکمت عملی والے تیل کے شعبے میں تعاون کے بشمول کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ جنوبی چین کے سمندر میں آئیل بلاکس میں ہندوستان کی موجودگی پر چین مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ اس چار روزہ دورہ کے دوران صدر جمہوریہ ویتنام کے قائدین سے بین الاقوامی اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کرشن کانت پال میزورم
کے نئے گورنر
آئزوال ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گورنر میگھالیہ کرشن کانت پال 16 ستمبر کو آئزوال کے راج بھون دربار ہال میں میزورم کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ ریاستی پروٹوکول آفیسر ڈیوڈ پچھاؤ نے میڈیا کو بتایا کہ مسٹر پال امپھال سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آئزوال پہنچیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ جسٹس ابھے منوہر سپرے جو گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں وہ مسٹر پال کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلائیں گے ۔ چیف جسٹس کی عدم شرکت کی صورت میں ان کا نمائندہ یہ رسم ادا کرے گا ۔ میزورم کے سابق گورنر واکوم پروشوتم نے 11 جولائی کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اس طرح کرشن کانت پال میزورم کے پانچویں گورنر ہوں گے ۔