صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر جائزہ اجلاس

سنگاریڈی؍ 27جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشور لو نے ضلع ایس پی سنگاریڈی ایس چندرا شیکھر ریڈی کے علاوہ ضلع کے دیگر اعلی عہدیداروں کے بشمول آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ساتھ جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگا ریڈی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کر تے ہوئے 5 ؍ اگست کو ضلع سنگاریڈی کے کندی منڈل میں واقع ( آئی آئی ٹی )کی سالانہ تقریب میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ گوونڈ کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ گووند کے ضلع سنگاریڈی آئی آئی ٹی کے دورہ کو کامیابی سے ہمکنار کر نے لئے آئی آئی ٹی کے عہدیداروں ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کر تے ہوئے ان کے تعاون سے انتظامات کو قطیعت دیں ۔ اور پروٹوکال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی شکایت کا موقع نا دیں اور صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر اس علاقہ میں صاف وصفائی کے خصوصی انتظامت کو یقینی بنائیں ۔ اس اجلاس میں ضلع جوانٹ کلکٹر نکھیلا ریڈی ‘آئی آئی ٹی پروفیسر سبرامنیم ‘ڈی ایس پی ‘ ڈی آر اوضلع سنگاریڈی ‘ڈی پی او کے علاوہ محکمہ مال ‘ محکمہ فائر ‘ محکمہ آر اینڈ بی ‘محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروںنے شرکت کی ۔