صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے وزیراعظم کی مشاورت

ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے مشاورت شروع کردی ہے اس سلسلہ میں صدر شیوسینا اودھا ٹھاکرے کو آئندہ ہفتہ ڈنر پر مدعو کیا ہے تاکہ صدارتی انتخاب کیلئے حکمت عملی تیار کی جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ کیلئے بی جے پی کے لیڈر ایل کے اڈوانی ، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، وزیر خارجہ سشما سوراج اور گورنر جھارکھنڈ دروپدی مرمو دعویدار ہیں ۔۔