جمعرات , دسمبر 12 2024

صدر جمہوریہ کا دورہ زبردست صیانتی انتظامات

کریم نگر۔/19ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 22 ڈسمبرکو صدر جمہوریہ کے کریم نگر ضلع کے دورہ کے سلسلہ میں صیانتی بندوبست کرنے کیلئے ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات دیئے ۔ بروز منگل پریتما دواخانہ میں پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کے ساتھ حفاظتی بندوبست کا کلکٹر نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرتیما دواخانہ کے احاطہ میں ہیلی پیاڈ کی تعمیر کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ صدر جمہوریہ پریتما دواخانہ میں تھسلمیا مرض کیلئے طبی سہولتوں کے ڈپارٹمنٹ کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں دواخانہ میں نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے اور مخاطب کریں گے۔ ہیلی پیاڈ کی جگہ آڈیٹوریم میں تھیلسمیا شعبہ کا کلکٹر نے مشاہدہ کیا۔ اس پروگرام میں پولیس کمشنر کملاسن ریڈی حیدرآباد سے ہیلی کاپٹر میں آتے ہوئے حفاظتی عملے کے افراد پائیلٹس پریتما دواخانہ میڈیکل کالج ڈین ویویکا نندہ کالج اڈمنسٹریٹیو آفیسر رامچندر راؤ سرکاری دواخانہ منتظم نگرانکار اجئے کمار، ٹرانسکو ایس سی آر آنند ، بی ایس سی آر ڈی او آنند کمار وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT