صدر ترکی اردغان کی دخترسمیہ اردغان کی منگنی

انقرہ ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی دختر سمیہ اردغان کا رسم ترکی میں بالکل پہلی بار ڈرون طیارہ بنانے والی ایک ٹیم کے رکن سیلوکک بیرختار سے ہوا ہے۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے جبکہ بیرختار کے ارکان خاندان نے اس کی توثیق کی ہے اور توقع ہیکہ اس رسم کا عنقریب باقاعدہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ 36 سالہ بیرختار فی الحال جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں جبکہ میساچیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے انہوں نے اپنی ماسٹرس ڈگری کی تکمیل کی ہے۔ دوسری طرف سمیہ اردغان صدر اردغان کے چار بچوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ جس وقت اردغان ترکی کے وزیراعظم تھے اس وقت سمیہ نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب صدر کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے تھے۔ انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی سے اپنی انڈر گریجویشن کی تکمیل کے بعد لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پالیٹیکل سائنس میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی۔