لکھنو ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ وہ اپنی خوشی اور مرضی سے اور تہہ دل سے پارٹی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس طرح انہوں نے اس قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا کہ وہ پارٹی کے صدر کے عہدے سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیں گے۔