نرہرپور (چھتیس گڑھ) 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کانگریس کو چیلنج کیاکہ پارٹی کی جانب سے ترقی کے لئے اپنے دور اقتدار میں جو کام کیا ہے، بہ نسبت اُس کام کے جو چیف منسٹر رمن سنگھ نے چھتیس گڑھ میں اور وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز میں کیا ہے اُس کو بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ ترقی کی سیاست پر عمل کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم ترقی کے موضوع پر کانگریس کے ساتھ کھلے مباحث کے لئے ہمیشہ تیار ہیں کہ 55 سال میں کانگریس کی حکومتوں نے چھتیس گڑھ میں کیا کیا اور 15 سال میں رمن سنگھ کی حکومت نے اور 5 سال میں نریندر مودی کی حکومت نے کیا کر دکھایا ہے۔ وہ اٹل وکاس یاترا سے نرہر پور میں مخاطب کررہے تھے اور اپنی حکومت کے ریاست کے 27 ضلعوں میں کارناموں کو اُجاگر کررہے تھے۔ چیف منسٹر کی تعریف کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ سنگھ نے 11 ہزار کیلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے اور اسمبلی انتخابی حلقوں کا دورہ کیا ہے۔ اِس کی تعریف کی جانی چاہئے کیوں کہ اقتدار میں 15 سال تک رہنے کے باوجود چیف منسٹر عوام سے مربوط ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ چھتیس گڑھ قبل ازیں ایک بیمارو ریاست تھی لیکن اُس وقت کانگریس برسر اقتدار تھی۔ اِس کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی۔