صدر بی جے پی ضلع بریلی رویندر راٹھورلاپتہ

بریلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ضلع بریلی بی جے پی رویندر سنگھ راٹھورکے ارکان خاندان نے کہا کہ وہ گذشتہ ہفتہ سے لاپتہ ہیں۔ ان کے خاندان میں ان کا پتہ چلانے میں پولیس کی مدد طلب کی ہے۔ راٹھورجمعرات کے دن سے لاپتہ ہے۔ ان کے بھائی ویریندر راٹھورنے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ منگل کے دن متھرا گئے تھے اور اپنی کار و ڈرائیور کو واپس بھیج دیا تھا۔ وہ قبل ازیں ’’دھیان‘‘ کیلئے دو تین دن لاپتہ رہ چکے ہیں۔ شکایت پریم نگر پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔ جمعرات کی شب راٹھورنے اپنے ارکان خاندان سے بات چیت کی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئے۔ ان سے ربط پیدا نہیں ہوسکا۔