صدر بھیم آرمی کو ’’ایک ہی خون ‘‘ تبصرہ پر صدر بی ایس پی مایاوتی کی سرزنش

لکھنو۔16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عملی اعتبار سے بانی صدر بھیم آرمی چندر شیکھر آزاد کی سرزنش کرتے ہوئے بہوجن سماج وادی پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج اس سے اپنے کسی تعلق کی تردید کی ۔ چند دن قبل انہوں نے کہا تھا کہ بوا ( پھوپی) مایاوتی اسی خون کی ہیں۔ بھیم آرمی تین سال قبل سہارن پور میں قائم کی گئی تھی اور اس کے ارکان درج فہرست ذاتوں کے افراد ہیں ۔پارٹی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ یہ پارٹی دلتوں کو خاص طور پر بے گھر لوگوں کو یو پی میں بااختیار بنانا چاہتی ہے ۔ 31سالہ چندر شیکھر آزاد ضلع سہارن پور جیل میں تھے ‘ انہیں جمعہ کی علی الصبح آزاد کیا گیا جب کہ یو پی حکومت نے انہیں جیل کی میعاد مکمل کرنے سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بعض لوگوں نے محسوس کرلیا ہے کہ سیاسی مفادات حاصلہ اُن کے دفاع میں آگئے ہیں جب کہ بعض سرحد پر تعینات افراد نوجوانوں کو اپنے پیش نظر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں سے ترک تعلق کرلیں گے جو بھائی بہن اور پھوپی بھتیجہ کے رشتہ جوڑتے ہیں۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رشتے ناطے جوڑنے والوں کو پسند نہیں کرتیں اور ان سے کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتیں ۔ مبینہ طور پر بھیم آرمی کے بانی نے کہا تھاکہ وہ اور مایاوتی دونوں ایک ہی خون کے ہیں ۔ممکن ہے کہ میرے ساتھ ان کے اختلافات ہوں لیکن مجھے ان سے کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔