صدر بورڈ کارپوریشن کیلئے ڈاکٹر ایم اے رشید کو نامزد کرنے کا مطالبہ

شاہ آباد ۔ 26 ۔ جون ( راست ) ڈاکٹر ایم اے رشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس آئی شاہ آباد کانگریس پارٹی کے سینئر و حرکیاتی قائد ہیں انہوں نے تقریباً 40 سال سے پارٹی کیلئے خدمات انجام دیئے ہیں ۔ پچھلے ہوئے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ان ہی کی صدارت میں پارٹی کو علاقہ شاہ آباد سے دونوں میں بی جے پی سے سبقت حاصل ہوئی ہے ۔ علاوہ اس کے بحیثیت ڈاکٹر کے پیشہ کے اعتبار سے بلالحاظ مذہب و ملت اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی سطح پر بورڈ ، کارپوریشن میں اعلی عہدے پر نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب انور پاشاہ نصیرالدین نے وزیراعلی سدرامیا و پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی پرمیشور ، مسٹر ملیکارجن کھرگے سابق وزیر حکومت ہند اور مسٹر بھاگنا گوڑا صدر ضلع کانگریس آئی گلبرگہ کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔