صدر بشارالاسد کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے اسرائیل کا انتباہ

یروشلم ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج شدید کشیدگی کے دوران شامی صدر بشارالاسد کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے ایران کو شامی سرزمین سے جنگی کارروائیاں کرنے کی اجازت دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو بشارالاسد کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔ یاد رہیکہ اسرائیل، ایران کو اپنا بدترین دشمن تصور کرتا ہے۔