صدر امریکہ کی بیٹی کے دور کے پیش نظر لاڈ بازار کے دوکاندار نے خصوصی ’’ایوانکا چوڑیاں‘‘ تیار کی ہیں

یدرآباد۔گلوبال انٹرپرینرشپ سمیٹ میں شرکت کے لئے آنے والی امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کا حیدرآباد میں والہانہ استقبال کیاگیا ہے۔شہری انتظامیہ امریکی کی بیٹی کے لئے خصوصی تیار کررہا ہے۔

تاہم بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی ‘ تاریخی چارمینار کے دامن میں واقع لاڈ بازار کے دوکانداروں نے منفرد ’ایوانکا ٹرمپ‘ چوڑیاں تیار کی ہیں تاکہ انہیں تحفہ میں پیش کیاجائے۔

نیوز 18کے مطابق مذکورہ خصوصی چوڑیوں پر ایوانکا کانام اور امریکی پرچم اتارا گیا ہے۔اس کو ’’انڈیا ۔ امریکہ دوستی‘‘ کی تھیم دیکر چارسوسالہ قدیم مارکٹ میں یہ چوڑیاں ڈسپلے کی گئی ہیں۔

چوڑیاں بنانے والے خواجہ بینگلس کے محمد انور نے کہاکہ’’میں نے سنا ہے ایوانکا ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شہر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ہم نے یہ خصوصی چوڑیاں ایوانکا ٹرمپ کو تحفہ کے طور پر پیش کرنے کے لئے بنائی ہیں۔

اس کی تیاری میں ہمیں45دن لگے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ چوڑیاں ہم انہیں پیش کرسکیں گے‘‘۔ ایوانکا حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچ چکی ہیں‘ جہاں سے وہ جی ای ایس کا افتتاج کے لئے پہنچی جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کرنے والے ہیں ‘ بعدازاں فلک نما پیالس میں عشائیہ سے لطف اندوز ہونگی۔