کابل ۔ 27اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان کے سرکاری دورہ ہند کے پروگرام میں آج کسی قدر تاخیر ہوئی کیونکہ انہیں افغانستان میں ناٹو کمانڈر اور سرکردہ افغان سیکوریٹی عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنا ضروری تھا۔ صدر افغانستان اشرف غنی آج دوپہر ہندوستان کیلئے روانہ ہونے والے تھے لیکن وہ امریکی جنرل جان کیمپ بیل سے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔ صدارتی محل کے عہدیداروں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ ایک عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نے افغان سیکوریٹی فورسیس کے خلاف ملک بھر میں اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ اس دوران جنوبی زبول صوبہ میں ایک مکان میں ہوئے بم دھماکہ کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔