صدریمن نے دو سینئر فوجی کمانڈرس کو برطرف کردیا

صنعا۔13جولائی ؎( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے بموجب صدر یمن عابد ربومنصور ہادی نے گذشتہ ہفتہ حوتی باغیوں کے ایک شہر پر قبضہ کرنے کے بعد فوج کے دو سینئر کمانڈرس کو برطرف کردیا ۔ٹی وی کی خبر کے بموجب صدرہادی نے کل رات دیر گئے میجر جنرل محمد علی سمیلی اور میجر جنرل محمد علی المخدشی کو برطرف کرنے کا حکم دیا ۔ ٹی وی کی خبر نے اُن کی برطرفی کی کوئی وجہ بتائی نہیں گئی ہے تاہم گذشتہ ہفتہ شمالی مشرقی شہر عمران پر باغیوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔