صدرنشین بلدیہ ہمنا باد کے عہدہ پر کانگریس امیدوار ونائیک یادو منتخب

بیدر۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد ٹاؤن میونسپل کونسل کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات منعقد کئے گئے۔ صدر کی حیثیت سے مسٹر ونائیک یادو اور نائب صدر عہدہ پر مسٹر رامو چوہان منتخب ہوئے۔ 23رکنی ہمناآباد بلدیہ میں کانگریس کے 13اور جنتال دل ( ایس) کے 10ارکان ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لئے کانگریس کی جانب سے ونائیک یادو اور جنتا دل ( ایس ) کی جانب سے جناب ایس نے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے تھے۔ چونکہ کانگریس کو اکثریت حاصل ہے۔ اس لئے ونائیک یادو صدر اور رامچندر چوہان نائب صدر منتخب ہوئے۔ اس مرتبہ صدر کا عہدہ بی سی اے اور نائب صدر کا عہدہ جنرل طبقہ کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ کانگریس کے 13ارکان بلدیہ میں5 کا تعلق اقلیتی طبقہ سے رہے۔ اس مرتبہ ہمنا آباد کے اقلیتوں کو امید تھی کہ صدر بلدیہ اقلیتی طبقہ کے فرد کو دیا جائے گا۔ لیکن مقامی رکن اسمبلی مسٹر راج سکسر پاٹل ہمناآباد نے صدر کے عہدہ پر ونائیک یادو کا نام پیش کیا اور منتخب کروایا۔