ظہیرآباد۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر پی رما کانت ریڈی کے جاری کردہ احکام کی متابعت میں بلدیہ ظہیرآباد کی صدارتی ونائب صدارتی نشستوں کے انتخابات 3جولائی کو 11بجے دن میونسپل میٹنگ ہال میں منعقد ہوں گے۔ وہ دن آخرکار آہی گیا جس کا 24رکنی بلدیہ کے منتخب کونسلرس بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ بلدیہ ظہیرآباد کے انتخابات گزشتہ 30مارچ کو منعقد ہوئے تھے اور اس میں حصہ لینے والے جملہ 143 امیدواروں کو بھی اپنے انتخابی نتائج کے لئے 12مئی تک انتظار کرنا پڑا تھا۔