صدرنشین بلدیہ بودھن کی نشست جنرل کیلئے مختص

بودھن /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ بودھن کی صدرنشین کی نشست کیلئے آج مجلس بلدیہ بودھن کے کونسل ہال میں دن میں گیارہ بجے انتخابات ہوں گے پہلے نومنتخب ارکان بلدیہ کی حلف برداری ہوگی ۔ بودھن بلدیہ کے صدرنشین کی نشست عام جنرل زمرہ کیلئے مختص کئے جانے کی وجہ کونسل میں موجود تمام 135 ارکان بلدیہ صدرنشین کے عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کیلئے اہل ہیں ۔ یہاں کونسل میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے نئے منتخب صدرنشین کے نام کا اعلان ہونے تک تجسس برقرار رہے گا ۔ لیکن شہر میں جاری سیاسی سرگرمیوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صدرنشین کی باوقار نشست پر قبضہ کرنے کونسی جماعت دوڑ میں آگے ہے لیکن ایک بات تو واضح ہوچکی ہے کہ صدرنشین کی نشست کے دعویدار مسلم قائد کو بعض اپنے ہی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ارکان بلدیہ کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹی آر ایس و مجلس کے درمیان سمجھوتا ہوچکا چونکہ نوتشکیل کونسل میں مجلس کو تیسری بڑی جماعت کا موقف حاصل ہے ۔ اس کے ساتھ ارکان بلدیہ منتخب ہوئے اور ٹی آر ایس کے 9 ۔۔۔۔۔۔ ممبر رکن اسمبلی بودھن کے ایک ووٹ کو ملاکر جملہ دس ووٹ ٹی آر ایس کے ہوں گے ۔ تلگودیشم کا ایک واحد امیدوار کی ٹی آر ایس تائید حاصل کرتے ہوئے مجلس کے تعاون سے صدرنشین بلدیہ کی نشست پر قبضہ کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اگر اس طرح گروہ بندیاں ہوتی ہے تو بی جے پی کے تین ارکان بلدیہ کے ووٹوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہ اگر کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں تو پھر کانگریس کے 15 اور تین بی جے پی کے اس طرح دونوں جانب مساوی 18 ، 18 ووٹ ہوں گے ۔ ان میں مزید اضافہ تو ناممکن ہے لیکن اگر کسی ایک ٹیم کا ایک رکن بھی رائے دہی کے موقع پر غیر حاضر ہوجائے تو مخالف جماعت کو فائدہ ہوگا ۔ لیکن یہ تصویر کا ایک رخ ہے اس کے علاوہ بھی چیرمین کی نشست پر قبضہ کرنے ٹی آر ایس و کانگریس آخری حربے آزماتے ہوئے حسب مخالف کی جماعتوں کو دل بدلی کیلئے ترغیب دینے کی کوشش کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے ۔ ٹی آر ایس ککی طرف سے چیرمین کی نشست کیلئے مسٹر ایلم کو مضبوط دعویدار تصور کیا جارہا ہے ۔ جن کا تعلق ایس سی طبقہ سے ہے وہ بلدی حلقہ نمبر 6 محفوظ حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں ۔ کانگریس پارٹی میں چیرمین کی نشست کے دو دعویدار ہے ایک الحاج محمد عابد علی سیٹھ اور دوسرے دامودھر ریڈی ، دامودھر گذشتہ کونسل میں بھی موجود تھے ۔ عابد علی تلگودیشم دور حکومت میں مارکٹ کمیٹی چیرمین بودھن رہ چکے ہیں ۔