آرمور ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل پرجاپریشد صدر کے انتخاب کیلئے کانگریس اور ٹی آر ایس پارٹیوں میں سخت مقابلہ نظر آرہا ہے ۔ دونوں پارٹیاں یہ دعوی پیش کررہی ہیں کہ ہم منڈل پرجا پریشد کے صدر کا انتخاب جیت جائیں گے ۔ تفصیلات اس طرح سے ہے کہ ادارہ جاتی مقامی ( ایم پی ٹی سی ) انتخابات میں کانگریس نے ایم پی ٹی سی کی 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ٹی آر ایس 5 پر ، تلگودیشم 2 اور بی جے پی 2 ، آزاد امیدوار 2 اور (1) مقامی پارٹی ایم آئی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ۔ اس طرح کسی بھی پارٹی کو ایم پی پی ( صدر ) کی کرسی حاصل کرنا ہو تو اسے 12 ایم پی ٹی سی ممبرس کی تائید کی ضرورت ہے ۔ کانگریس پارٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ انہیں 2 تلگودیشم اور ایک مقامی پارٹی کے ممبر کی تائید حاصل ہے اور ٹی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ انہیں تلگودیشم ، آزاد امیدوار ، بی جے پی اور دیگر امیدوار کی تائید حاصل ہے اور انتخابات کے فوری بعد ہی کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین نے ان کے ممبرس کو ایک کیمپ میں منتقل کیا ہے اور معلوم ہوا ہے دیگر پارٹیوں کے ممبرس کو بھی اپنے کیمپ میں منتقل کئے ہوئے ہیں اور دونوں پارٹیاں دعوی کررہی ہیں کہ ہم ہی ایم پی پی کی کرسی پر قابض ہوں گے اس طرح یہ واضح ہو نہیں پارہا ہے کہ کونسی پارٹی اکثریت حاصل کرے گی اور ایک اطلاع کے مطابق کانگریس پارٹی سے منڈل پرجاپریشد صدر کیلئے 3 امیدوار اور ٹی آر ایس سے 2 امیدواروں میں مقابلہ ہے دیکھنا ہے کہ پارٹی کس کو نامزد کرے گی ۔ اس طرح اس انتخابات میں تلگودیشم ، آزاد امیدوار ، بی جے پی و دیگر کا ووٹ اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔