ریاض ۔15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو نیوم پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مصر اور سعودی عرب اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے مصری صدر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ عہدیدار اور صدر مصرکے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان شریک ہوئے۔قبل ازیں خبر ملی تھی کہ صدر مصر خفیہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہے ۔ گذشتہ ہفتہ انہوں نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے بھی قاہرہ میں ملاقات کی تھی ۔تاہم اس ملاقات کے بارے میں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ۔