صدرشام بشارالاسد کا پیام عید

دمشق ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے اپنے عیدالفطر کے پیغام میں کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ دمشق میں عیدالفطر کا جشن پُرامن اور پُرسکون انداز میں منائیں ۔ ان کے دفتر سے عیدالفطر کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گرد مسلم عوام کا بیدریغ قتل عام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ متحد ہوکردہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔ عیدالفطر ہمیں یہی پیغام دیتی ہے ۔ مسلمان پورے ماہ رمضان میں اپنے نفس کا تزکیہ کرتے ہیں ۔ بشارالاسد قبل ازیں کافی عرصہ پہلے منظور عام پر آئے تھے ۔