صدرجمہوریہ ہند نے ویشنو دیوی مندر میں پوجاکی

کٹرا(جموں وکشمیر) ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)صدرجمہوریہ نے آج ویشنودیوی مندر میں پوجا کی جو جموں و کشمیر کے ضلع ویاسی کی تری کوٹا پہاڑیوں پر واقع ہے۔ صدرجمہوریہ نے غار میں اس مندر کے آج دوپہر درشن کئے اور جموں واپس ہوگئے۔ انہوں نے سیاحوں کی کتاب پر دستخط بھی کئے اور دیگر یاتریوں کی طرف ہاتھ ہلاکر ان کے استقبال کا جواب دیا۔ وہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں ٹیکنیکل ایرپورٹ سے پرواز کرکے نو تعمیر شدہ انتہائی اہم شخصیات کے ہیلی پیاڈ واقع پنچھی علاقہ ترپٹا ہلس پر پہنچے تھے۔