صدرجمہوریہ کا مثالی مرکز رائے دہی کا دورہ

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی راشٹرپتی بھون میں قائم ایک اسکول میں مثالی مرکز رائے دہی کا کل دورہ کریں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی سے قبل یہ دورہ کیا جائے گا۔ یہ مرکز رائے دہی راجندر پرساد سرودیا ودیالیہ نے قائم کیا تھا۔ اس کو مزید چند سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے بموجب پرنب مکرجی انتخابات میں اپنا ووٹ نہیں دیں گے۔ گذشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں بھی انہوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ نہیں کیا تھا۔ اس رائے دہی مرکز پر مقام کا نام ، مرکز رائے دہی نمبر ، اسمبلی حلقہ ، ضلع، الیکشن کمیشن کی علامت، قومی نشان، دہلی کا لوگو موجود ہیں۔