صدرجمہوریہ کا دورۂ جبل پور و بھوپال

نئی دہلی ۔ 26 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کل مدھیہ پردیش کے شہروں جبل پور اور بھوپال کا دورہ کرکے عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ پرنب مکرجی جواہرلال نہرو کرشی وشواودیالیہ جبل پور کی گولڈن جوبلی تقاریب میں کل اور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ بھوپال کے دوسرے جلسہ ٔ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کا بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے قیام کے بعد بی جے پی زیراقتدار ریاست مدھیہ پردیش کا یہ اولین دورہ ہوگا ۔