صدرجمہوریہ نے پیرالمپک چمپینس کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج مریپن تھنگاویلو اور ورون بھاٹی کو ریو پیرالمپکس کے مینس ہائی جمپ ایونٹ میں ترتیب وار گولڈ اور برونز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیام میں صدر نے کہا کہ اُن کی کامیابی بڑے فخر کی بات ہے ، جو ملک کے تمام اسپورٹس پرسنس کیلئے حوصلہ بڑھانے کا کام کرے گی۔ ’’مستقبل کیلئے بھی میری نیک تمنائیں ہیں۔‘‘
کارتکیئن کا جاپانی فارمولا سیزن میں پوڈیم پر اختتام
اوکایاما (جاپان) ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین اسٹار نرائن کارتکیئن نے 2016ء جاپانی سوپر فارمولا سیزن کے راؤنڈ 5 میں آج یہاں اوکایاما انٹرنیشنل سرکٹ میں عمدگی سے پوڈیم پر اختتام کیا ہے۔ انڈین ڈرائیو نے شروع سے ہی اچھا مظاہرہ کیا ۔ نرائن نے سابق ٹیم ساتھی توموکی نوجیری اور کودائی سوکاکوشی کو تیزی سے پیچھے کیا اور ونر اسٹوفل وانڈورن کے مقابل تیسرا مقام پایا۔