صدربہار پردیش کانگریس کی علحدگی

نئی دہلی ۔ /26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدربہار پردیش کانگریس اشوک چودھری کو آج فوری اثر کے ساتھ ان کے عہدہ سے علحدہ کردیا گیا ۔ تاہم پارٹی نے ان کے جانشین کوکب قادری کے نام کا اعلان نہیں کیا ۔ جنہیں عبوری صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ صدرکانگریس سونیا گاندھی نے اشوک چودھری کو اس عہدہ سے سبکدوش کردیا ۔ کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری جناردھن دویدی نے اس کی اطلاع دی ۔ حال ہی میں چودھری نے پارٹی میں اپنے نام کو بہار کے باغی قائدین کی فہرست میں دیکھ کر ہلچل پیدا کردی تھی۔