صدرایران پر میزائل مشق روکدینے کا سخت گیروں کا الزام

تہرا ن ۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے کہا کہ سخت گیر ارکان پارلیمنٹ نے صدر ایران حسن روحانی پر ایک مقررہ میزائل مشق روکدینے کا الزام عائد کیاہے۔ایروناکی اتوار کی خبر کے بموجب 24 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم قومی سلامتی کونسل نے جس کے صدر ،صدر ایران ہے سالانہ آزمائشی پرواز کو روک دیاہے اور بجٹ کی بھی منظوری نہیں دی۔ اپنے علحدہ مکتوب میں ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ محمد جواد زریف پر الزام عائد کیاکہ انہوں نے میزائل ٹکنالوجی میںایران کی مدد کرنے والے غیر ملکی ماہرین کو ایران پہنچنے سے روک دیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارہ مہر نے تاہم تفصیلات کا انکشاف نہیںکیا۔ سخت گیر ارکان روحانی اور زریف کی خارجہ پالیسی کے اور مغربی ممالک سے ربط و ضبط پیدا کرے کی ان کی کوششوں کے مخالف ہیں۔