بغداد 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکومت کی جانب سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ سابق آمر صدام حسین کے دور میں بطور وزیردفاع کام کرنے والے کو رہا کر دے گی۔ عراق کے سبکدوش نائب وزیراعظم صالح مطلق نے لندن میں شائع ’الشرق الاوسط‘ سے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سابق وزیردفاع کی یہ رہائی کس لیے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شاید اس رہائی کا مقصد عراق کی سنی اکثریت کا اعتماد بحال کرنے کی ایک کوشش ہے، جو سبکدوش وزیراعظم نوری المالکی کے دور میں خود کو معاشرتی دھارے سے الگ تھلگ سمجھنے لگی ہے۔