صحیح طریقہ سے روزہ رکھ کر انسان بہت ساری جسمانی بیماریوں سے چھٹکارہ پا سکتا ہے ۔

رمضان المبارک کے روزوں کی جہاں ایک مذہبی اہمیت ہے وہیں اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جنہیں سائنس نے قبول بھی کیا ہے ۔ڈاکٹر و حکیم امام الدین ذکائی نے کہا کہ جس کی فضیلت اللہ اور اس کے رسول نے فرمائی ہیں اس پر ہم کیا بولیں گے ۔

ہم اتنا جانتے ہیں کہ اس ماہ مبارک میں اللہ تعالی نے تمام چیزوں میں برکتیں عطا کی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مہینہ میں ہم کسی بھی مریض کو پرہیز کرنے کیلئے نہیں کہتے ۔افطار میں لوگ بہت زیادہ کھالیتے ہیں جس سے وہ پریشانی میں مبتلاء ہوجاتے ہیں ۔

افطار کے وقت کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں او رپانی سے بہتر کوئی مشروب نہیں ۔لہذا روزے دا ر چیزوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لائیں ۔

ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ روزہ دار اگر صحیح طور پر روزہ رکھیں تو وہ بہت ساری جسمانی بیماریوں سے خود کو دور رکھ سکتے ہیں مگر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ افطارمیں تلی ، بھنی او رمسالہ دار چیزوں او رکول ڈرنکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کیلئے بہت مضر ہے ۔اس لئے افطار کے دوران قدرتی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں او رجہاں تک ہوسکے افطار کے وقت ہی کھانا تناول فرمالیں او رسحری میں کھانا کھانے کے بعد سونے کی غلطی نہ کریں ۔