صحرا میں دیوتا کا بت بٹھانے پر کیس درج

یلاریڈی۔/8اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحرائی علاقہ میں ناجائز طریقہ سے ہندو دیوتاؤں کے بتوں کو بٹھائے جانے پر مختلف افراد کو یلاریڈی رینج عہدیداروں نے حراست میں لے لیا۔ سب ڈی ای او ونستا کے مطابق لنگم پیٹ منڈل کے شٹ پلی علاقہ میں گوڑا سنگم سے تعلق رکھنے والے قائدین اور یادو طبقہ کے قائدین نے الگ الگ رینوکا ایلماں، سری کرشنوڈو کے بتوں کو بٹھایا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی سب آئی ایف او وسنتا، رینج عہدیدار رادھا کشن نے اپنے عملے کے ساتھ صحرائی علاقہ کو پہنچ گئے اور صحرائی اراضی پر دیوتاؤں کے بت بٹھانے اور اطراف کے درخت کاٹنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بغیر اجازت ہندو دیوتاؤں کے بتوں کو کس طرح بٹھایا گیا کہتے ہوئے دونوں سنگم کے قائدین سے سوال کیا گیا۔فوری اس جگہ سے دیوتاؤں کے بتوں کو ہٹادینے اور جگہ خالی کرنے کا حکم دیا ورنہ دونوں سنگم قائدین کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر بیٹ عہدیدار رویندر، اسٹریکنگ فورس میں مونیا، پربھاکر، جیون، کشن موجود تھے۔ واضح رہے کہ صحرائی اراضیات پر ناجائز قبضہ جمانے کا یہ ایک نیا طریقہ اپنایا جارہا ہے جس کو روکنا عہدیداروں کا کام ہے۔

برقی شاک لگنے سے کسان فوت
یلاریڈی۔/8 اکٹوبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے لنگم پلی سے تعلق رکھنے والا 25سالہ کسان انجیا رات کو برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا۔ سب انسپکٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق زرعی باؤلی کو برقی سربراہی کیلئے برقی تاروں کو درست کررہا تھا کہ برقی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ متوفی انجیا کا تعلق اپل موضع سے بتایا گیا ہے۔