صحرائے سینائی میں 6جہادی اور 2فوجی ہلاک

قاہرہ ۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جزیرہ نمائے سینائی میں تیز رفتار فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 6جہادی اور 2عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے ۔ فوج نے 9فبروری کو صدر مصر عبدالفتح السیسی کی ہدایت پر تین ماہ طویل تعطل توڑنے کیلئے صحرائے سینائی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ فوجی ترجمان تعمیر رفاعی کے بموجب 6جہادی فائرنگ کے تبادلہ میں جو شمالی صحرائی سینائی میں دہشت گردوں کے خطرناک شعبہ کے خلاف جاری تھی ہلاک ہوگئے ۔ فوج نے 500سے زیادہ مطلوب مجرموں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے 169 افراد کو حبس بیجا میں رکھاتھا ‘ ان کو لیبیا کی سرحد سے متصل علاقہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔