صحرائے سینائی میں اقوام متحدہ کا ایک فوجی زخمی

قاہرہ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اقوام متحدہ کی بحالی امن فوج میں شامل سپاہی کو نامعلوم بندوق برداروں نے شمالی سینائی کے علاقہ شیخ زواید میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فوجی کو زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے کیمپ الغورہ میں طبی امداد پہنچائی گئی تھی لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ روزنامہ ’’الیوم‘‘ کی اطلاع کے بموجب بندوق بردار کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ یہ حملہ کیمپ کے باہر سے کیا گیا تھا اور عہدیدار اس واقع کی تحقیقات کررہے ہیں۔ مصری فوج نے شمالی سینائی کے شہروں میں دھاوے کئے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور دیگر 20 مشتبہ افراد زخمی ہوگئے۔