قاہرہ ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر کے ترجمان نے کھلے الفاظ میں تردید کردی کہ مصری صحرائے سینائی کا ایک حصہ فلسطینیوں کو دینے کی تجویز رکھتا ہے تاکہ یہاں آزاد فلسطینی مملکت قائم کی جائے ۔ اپنے بیان میں علا یوسف نے کہا کہ اس مسئلہ پر کسی بھی صفحہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نہ ہی اسے پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے غیرحقیقی اور ناقابل قبول تجاویز خاص طور پر صحرائے سینائی کے بارے میں ناقابل تصور ہیں ۔ یہ صحرا مصر کو بہت عزیز ہے ۔ ان کی یہ تردید آج مصری فوج اور پولیس کے صدر مصر کی زیرصدارت منعقدہ ایک اجلاس کے بعد منظر عام پر آئی ۔