صحافیوں کے بچوں کو50فیصد رعایت دینے خانگی مدارس کو احکام

نظام آباد :20 ؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )صحافیوں کے بچوں کو خانگی مدارس میں 50 فیصد رعایت پر تعلیم دینے کیلئے ڈی ای او نظام آباد نامپلی نے احکامات جاری کیا ۔ صحافیوں کی جانب سے ضلع کلکٹر رام موہن رائو کو کی گئی درخواست گذاری پر انہوں نے ڈی ای او نظام آباد کو احکامات جاری کرتے ہوئے اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی جس پر حکومت کے قواعد کے مطابق صحافیوں کے بچوں کو خانگی اسکول میں 50 فیصد رعایت پر تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہدایت دی جس پر صحافیوں نے ضلع کلکٹر رام موہن رائو سے اظہار تشکر کیا۔