کاغذنگر میں ایل آئی سی ویک ، برانچ منیجر سوملا نائیک کا خطاب
کاغذنگر /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا LIC کے زیر اہتمام یکم تا 7 ستمبر LIC ویک کا انعقاد عمل میں آیا جس میں LIC کے سینئیر ایجنٹس مسٹر راجیا اور مسٹر پرمیشور کی شال پوشی کی گئی ۔ اس کے علاوہ کاغذنگر کے اردو اور تلگو زبان کے منتخب اخباری نمائندوں کی بھی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اور ان کی دیرینہ خدمات کو سراہا گیا جن میں روزنامہ سیاست اردو کے واحد نامہ نگار جناب رحیم رامیش بھی شامل ہیں جو کاغذنگر پریس کلب کے سکریٹری بھی ہیں ۔ اس تہنیتی پروگرام میں تلگو روزنامے ’’ ایناڈو ، آندھرا جیوتی ، ساکشی ، آندھرا بھومی کے نمائندے سری کانت مسٹر سرینواس مسٹر چاری ، مسٹر تروپتی ، مسٹر سمیا اور مسٹر سریش کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر سوملا نائیک برانچ منیجر LIC نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ اس لئے LIC ویک کے انعقاد میں صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی جارہی ہے تاکہ ان کی ہمت افزائی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ LIC کا قیام مسٹر دیش مکھ فینانس منسٹر کے دور میں عمل میں آیا ۔ اس کے بعد 20 اور خانگی تنظیمیں متعارف ہوئیں لیکن وہ کامیاب نہیں رہے ۔ مسٹر نائیک نے کہا کہ ہندوستان کی 120 کروڑ آبادی میں 30 کروڑ افراد نے اپنی زندگیوں کا بیمہ کروایا ہے وہ لائف انشورنس کارپوریشن سے ا ستفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شعور بیداری کیلئے LIC ویک کے موقع پر کاغذنگر تا بجور 150 کیلومیٹر تک موٹر سائیکل اور کار ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ پمفلٹس تقسیم کئے گئے نئے نئے اسکیمات کے تعلق سے انہیں آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ایل آئی سی محکمہ کے اسٹاف کے علاوہ دیگر ایجنٹس موجود تھے ۔ مسٹر سوملا نائیک کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔