پولیس کے خلاف ضلع کلکٹر لوکیش کمار کو یادداشت
کھمم ۔/28فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کھمم زرعی مارکٹ میں صحافیوں کو پولیس کی جانب سے جانے سے رو کا جا رہا ہے اور ان پر پا بندیاں لگائی جا رہی ہیں جو بالکل ہی غیر مناسب ہے۔ فوری طور پر ان احکا مات کو بر خواست کیا جائے اور اس پر کاروائی کی جائے، ان خیا لات کا اظہار ٹی۔ یو۔ ڈبلیو۔ جے اور ٹی۔ جے۔ ایف کھمم کے آکو توٹا آدی نارائنااور اسماعیل نے کیا۔ضلع کھمم کلکٹر لوکیش کمار سے ملاقات کر تے ہوئے حالات سے آگاہ کر وایا اور ایک یادداشت بھی پیش کی تا کہ اس کے ذریعہ سے فوری کاروائی کی جائے، اس یادداشت میں پر زور مطالبہ کیا گیا کہ سابق میں پوری ریاست تلنگانہ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ایسا پولیس صحافیوں کے خلاف کام کر رہی ہے، جس سے صحافیوں کی آزادی کو مکمل طور پر روکنا ہے ، اور اس موقع پر ضلع کھمم کلکٹر لوکیش کمار کو بتلایا گیا کہ گذشتہ V6کے صحافی کے ساتھ اور اب راج نیوز کے صحافیوں کو کھمم زرعی مارکٹ میںجانے سے رو کا گیاہے، ابھی حال ہی میں کھمم اے۔سی۔پی نے صحافی نمائندوں کو بلا کر کہا کہ آئندہ کھمم زرعی مارکٹ میںداخل ہو نے کیلئے اجازت طلب کر نا ضروری ہوگا، اندرون مارکٹ پولیس تعینات کے بغیر کوئی صحافی کسی قسم کی بات چیت نہیں کر سکتا ، یہ کسی ظلم اور زیادتی سے کم نہیں ہے، ریاست سے کسی قسم کے کوئی احکامات کے جاری ہوئے بغیر صرف ضلع کھمم میں پولیس کا ان احکامات کو جاری کرنا صحافیوں پر سراسر ظلم اور تشدد سے کم نہیں ہے، پولیس جو کسانوں پرغیر قانونی دلالوں کے ذریعہ ہو نے والے استحصال کو روک نہیں پائی ، وہ صحافیوں کو اپنے قابوں میں کر نا چاہتی ہے تاکہ ذرائع ابلاغ سے منظر عام پر نہ آجائیں،کھمم پولیس کمشنر کے موجود نا ہو نے کی بنا ء پر ان حالات کا اظہار کھمم کلکٹر لوکیش کمار سے کیا، اس موقع پر الکٹرانک میڈیا یونین کے صدر ناگیندر، سرینواس راجو، رائو، راجو، روی شنکر، یعقوب پاشاہ، ناگا راجو کے علاوہ دیگر صحافی بھی موجود رہے۔