صحافیوں کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام

نظام آباد:2 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پریس اکیڈیمی آندھراپردیش کی جانب سے صحافیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام کل پریس اکیڈیمی کے چیرمین ٹی سریندر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر سریندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں کمپیوٹر کے تربیت لازمی ہے اس کیلئے پریس اکیڈیمی دیہی صحافیوں کو کمپیوٹر سے آراستہ کرنے کیلئے ایک ماہ تک مفت تربیت دے رہی ہے۔صحافیوں کو کمپیوٹر کی ایک ماہ کی تربیت بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی ۔کمپیوٹر ٹریننگ کے تربیت یافتہ صحافیوں کو سرٹیفکٹس کے علاوہ حکومت کی اسکیمات میں رعایتیں اور کمپیوٹرکی خریدی کیلئے ایک لاکھ روپئے کے قرضہ کی فراہمی کیلئے تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں دیہی صحافیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مفت تربیت دی جارہی ہے اور ضلع میں بھی یہ تربیت دی جارہی ہے لہذا اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔اس موقع پر پریس اکیڈیمی کے سکریٹری سید ہاشمی نے اپنی تقریر میں کہا کہ 1996 ء میں پریس اکیڈیمی کا قیام عمل میں آیا ہے اس کے بعد سے مختلف پروگرامس انجام دیتے ہوئے صحافیوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے مختلف اضلاع میں 16,500 دیہی صحافیوں کو مفت کمپیوٹر کی ٹریننگ دی گئی اور 142 کی تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ صحافیوں میں موجودصلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے پریس اکیڈیمی کے ذریعہ مختلف پروگرامس انجام دئیے جارہے ہیں نظام آباد میں ATS کمپیوٹر کے تعاون سے کمپیوٹر تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس موقع پر اے ٹی ایس کمپیوٹر کے ڈائریکٹر کے سرینواس ،سینئر صحافی رام موہن رائو کے علاوہ اس پروگرام میں تلنگانہ جرنلسٹ فورم کے جمال پور گنیش، گنگاداس، جاویدکے علاوہ ڈی پی آر او نظام آباد عبدالغنی بھی موجود تھے۔