صحافیوں کیلئے انشورنس پالیسی کے اعلان کا خیرمقدم

معین آباد ( چیوڑلہ ) /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے صحافیوں کو دی جانے والی انشورنس پالیسی کا اعلان کئے جانے پر صحافیوں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور چیف منسٹر کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔ صحافیوں کی جانب سے معین آباد مستقر پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں راجیندر نگر اے سی پی گنگادیرڈی نے بات کرتے ہوئے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر طور پر رپورٹنگ کریں تاکہ سماج میں برائیوں کا خامہ ہو اور عوام کے مسائل حل ہوسکے ۔ اس تقریب میں معین آباد ایم پی پی انیتا اور تحصیلدار گنگادھر نے بھی صحافیوں کی خدمات کو سماج کیلئے ایک بہتر راستہ قرار دیا ۔ اس موقع پر ٹی یو ڈبلیو جے کی جانب سے 108 سرویس نے بہتر اور نمایاں خدمات انجام دینے والے عملہ کے ارکان کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع کے صدر شیو ساگر ضلع سرپنچ سنگھم کے چیف سکریٹریجی رمیش ، معین آباد ایس آئیز رویندر نائیک معین آباد پاشاہ 108 کے عہدیداران شیخ ربانی ، راما کرشنا ، وینکٹیا ، جناردھن کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔