سنگاریڈی /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ مہا سبھا کا گجویل فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اجلاس سے قبل ایم اے قادر فیصل صدر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع میدک وراحت علی جنرل سکریٹری اسٹیٹ ، سرینواس ریڈی ، ڈی امر ، دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز ، پربھاکر ریڈی ، ایم پی میدک ، بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد نے آئی ٹی گیسٹ ہاوز تا فنکشن ہال گجویل تک ضلع ٹی یو ڈبلیو جے کی جانب سے منظم کردہ ریالی میں شرکت کی مہاسبھا کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف حادثات میں فوت ہونے والے 13 صحافیوں کیلئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے صحافیوں کیلئے کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی دس کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ گذشتہ 14 سالوں سے تلنگانہ جدوجہد میں عوام کے علاوہ کے سی آر کے ساتھ تمام شعبوں کے انجمنوں نے ملکر کام کیا جس میں میڈیا کا بھی بہترین رول رہا ۔ کے سی آر نے ہمیشہ علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک چلاتے ہوئے کبھی بھی اپنے راستے سے نہیں ہٹے اور اب وہ بحیثیت وزیر اعلی تلنگانہ کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں کے سی آر کا مقصد ہے کہ غریب عوام کو روزگار بے گھر افراد کو مکانات کی فراہمی ہی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ دلت طبقہ کے عوام کو اراضی کی تقسیم ، معذورین میں وظائف کی تقسیم کے علاوہ دیگر کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ تلنگانہ کے کئی دفاتر اور اضلاع میں آئی اے ایس عہدیداروں کی کمی پائی جاتی ہے جس کی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ۔ انتخابات سے قبل ٹی آر ایس نے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان تمام وعدوں کو بہرصورت مکمل کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ صحافیوں کو 120 گز کا رہائشی پلاٹ اور ہیلت کارڈس جاری کروانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی نے عرصہ دراز سے علیل صحافی رمیش کی والدہ کو 25 ہزار روپئے نقد رقم علاج و معالجہ کے ضمن میں عطا کیا ۔ اس دوران ایم اے قادر فیصل صدر ضلع ٹی یو ڈبلیو جے نے ظہیرآباد کے صحافیوں کو رہائشی پلاٹس جاری کرنے سید منیرالدین صدر پریس کلب ظہیرآباد کے ذریعہ تحریری نمائندگی کی اور ضلع میدک کے کئی مقامات پر صحافیوں کو پلاٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ کئی صحافیوں کے مسائل پیش کرتے ہوئے حل کرنے نمائندگی کی ۔ ریاستی جنرل سکریٹری وراحت علی نے بھی ضلعی صحافیوں کے مسائل پیش کئے اور کہا کہ تلنگانہ یونین آف جرنلسٹ سب سے قدیم یونین ہے اور یونین اپنی کارکردگی کا ایک بہترین ریکارڈ رکھتی ہے ۔ ڈی امر نے کہا کہ دونوں ریاستوں کی تقسیم کے بعد یونین کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے ۔ تحریک تلنگانہ میں ضلع میدک کے میڈیا اور یونین کے صحافیوں کا کلیدی رول رہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلی کے سی آر کی کارکردگی کی ستائش کی پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی ۔ انہوں نے مختلف اخبارات انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیشہ صحافت میں خواتین کو بھی مواقع فراہم کریں کیونکہ خواتین میں بھی قابلیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے ۔ دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے اشاعت کردہ خبروں سے ہی عوامی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ رام لنگا ریڈی رکن اسمبلی دوباک نے کہا کہ وہ اپنے کیلئیر کا آغاز بحیثیت تلگو رپورٹر کیا اور ان کے دور میں کئی مسائل پیش آئے جن کو اسی یونین کے ذریعہ خوش اسلوبی کیس اتھ حل کروئے گئے ۔ ڈی سرینواس اور راجمنی ضلع صدرنشین ضلع پریشد نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سینئیر صحافی سرینواس ریڈی کے شیکھر ریڈی ایڈیٹر تلگو روزنامہ ، ننگنور شیکھر ریاستی صدر آر ستیہ نارائنا سابق ایم ایل سی و صدر ٹی آر ایس ضلع میدک نے بھی خطاب کیا ۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی جانب سے ا نتخابات منعقد ہوئے جس میں رنگاچاری کو صدر ، من پور سرینواس پاپناپیٹ کو جنرل سکریٹری بلامقابلہ منتخب کیا گیا جبکہ دیگر پوسٹوں کیلئے 29 صحافیوں کو منتخب کرلیا گیا ۔ نائب صدور ایم اے منان شوکت آرگنائزنگ سکریٹری سنگاریڈی ضلع میدک ، محمد عارف فوٹو گرافر جوائنٹ سکریٹری ستار خان ایس چیینل سنگاریڈی ، ایم اے باسط پٹن چیرو ، ایم اے منہاج ظہیرآباد ایچ ایم ٹی وی ، طیب علی کوہیر ، محمد ریاض میدک ، ایم اے ستار آرگنائزنگ سکریٹری نارائن کھیڑ کو منتخب کیا گیا ۔